27 مارچ 2014 - 19:30
بحرین میں امتیازی سلوک پر مبنی پالیسیوں میں تیزی

بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہےکہ بحرین میں امتیازی سلوک پر مبنی پالیسیاں بڑھتی جارہی ہے۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق بحرین کے سیکریٹری شیخ "علی سلمان" نے نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک خطاب میں کہا کہ نسل پرستی اور امتیازی سلوک، آزادی سے قبل بھی بحرین کے معاشرے میں موجود تھا، لیکن آزادی کے بعد اس میں اضافہ ہوا ہے۔  شیخ "علی سلمان" نے کہا کہ بحرین کے بعض علاقوں میں اس ملک کے عوام کو جائیداد خریدنے کا حق بھی حاصل نہیں ہے۔ بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہےکہ بحرین کے سیاسی نظام میں افراد، وابستگی اور نااہلی کی بنیاد پر مقام حاصل کرتے ہیں اور حکومتی عہدوں پر منصوب ہوتے ہیں۔ شیخ "علی سلمان" نے شہریوں کے حقوق میں مساوات اور برابری کے قیام کو ملت بحرین کے اصلی مطالبات میں سے قرار دیا اور کہا بحرین کے عوام ملک میں حقیقی ڈیموکریسی کے خواہاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲